11 مارچ ، 2013
اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بادامی باغ واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے، کیس کی سماعت آج ہوگی۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرنے اور آج عدالت میں حاضر ہوکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس نے ازخود نوٹس رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے پیش کیے گئے آفس نوٹ پر لیا، جس میں بادامی باغ میں مسیحی برادری کے 178 گھر جلائے جانے کی تفصیلات دی گئی تھیں۔