11 مارچ ، 2013
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں استور اور چلاس میں دو روز سے جاری برف باری کا سلسلہ رک گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقے استور اور چلاس میں برف باری رک گئی ہے تاہم سردی برقرار ہے۔ مالا کنڈ ، ہزارہ ، کوہا ٹ ڈویژن اور دیگر علاقوں سے سردی رخصت ہوچکی ہے اور بہار کی آمد نے موسم کو خوش گوار بنادیا ہے۔ بلوچستان اور آزاد کشمیر کی راتیں اب بھی ٹھنڈی ہیں لیکن دن کے وقت تیز دھوپ رہتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو کم سے کم درجہ حرارت کالا م اور پارا چنار میں منفی 02 سینٹی گریڈ جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں 38 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔