11 مارچ ، 2013
لاہور…کاغذات نامزدگی میں تعطل کو آج لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیاجائے گا۔روزنامہ جنگ کے صحافی احمد نورانی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے شہری طارق احمد نے اپنی پٹیشن میں وفاق اور الیکشن کمیشن کا مدعا علیہان بنایا ہے۔جسے اس استدعا کے ساتھ جمع کرایا جائے گا کہ ترامیم کی منظوری کیلئے صدارتی اختیارات الیکشن کمیشن کی آزادی کیخلاف ہیں کیونکہ آزادی آئین میں تفویض کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ آئین سے متصادم ہونے کی وجہ سے اس قانون کا متعلقہ سیکشن ختم کردینا چاہئے۔