11 مارچ ، 2013
پشاور…قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم 25 مارچ سے شروع کی جا رہی ہے۔ جنوبی اور شمالی وزیرستان کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران سات لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جس کے لیے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ فاٹا حکام کے مطابق جنوبی اور شمالی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم شروع نہیں کی جا رہی جس کے باعث ان ایجنسیوں کے دو لاکھ سے زیادہ بچے پو لیو کے قطروں سے محروم رہیں گے۔