11 مارچ ، 2013
اسلام آباد … قومی اسمبلی میں بادامی باغ لاہور کے علاقے میں مسیحی برادری پر حملے کے واقعے کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، حکومت سے تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بادامی باغ واقعے پر بحث جاری ہے، اس موقع پر وزیر مملکت برائے اقلیتی امور اکرم گل مسیح نے ایک مذمتی قرار داد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قرار داد کے متن میں بادامی باغ میں مسیحی برادری کے گھروں کو جلانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ قومی اسمبلی میں منظور کی گئی متفقہ قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا