12 مارچ ، 2013
کراچی…آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ نے کہا ہے کہ کلاشنکوف، بم، گولی یا بارود کراچی میں نہیں بنتابلکہ یہ افغان جہاد کے بعد کا تسلسل ہے جو علاقہ غیر اور افغانستان سے امپورٹ ہوتا ہے۔وہ کراچی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار گل شیر کی نماز جنازہ کے بعد گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ پولیس اہلکار کو گذشتہ رات بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے گلشن غازی میں ڈیوٹی ختم کرکے گھر جاتے ہوئے قتل کردیا گیا تھا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی افغان جنگ کی پیداوار ہے، جس سے کراچی بھی متاثر ہورہا ہے۔