پاکستان
12 مارچ ، 2013

لاہور میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کی کانفرنس بلائیں گے،طاہر اشرفی

 لاہور میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کی کانفرنس بلائیں گے،طاہر اشرفی

اسلام آباد…چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بادامی باغ واقعہ پر لائحہ عمل طے کرنے کیلیے لاہور میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی کانفرنس بلائی جائے گی جبکہ مسیحی برادری کے ساتھ آئندہ جمعہ کو یوم یک جہتی کے طورپرمنایاجائیگا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں علامہ طاہر اشرفی کاکہناتھاکہ اگر رمشا کیس کے ملزمان کو سزا دی جاتی تو بادامی باغ کا واقعہ رونما نہ ہوتا۔ بادامی باغ کا واقعہ دو شراب فروشوں کی لڑائی تھی،سپریم کورٹ معاملے کی تہہ تک پہنچے اور ملزمان کو سخت سزا دے۔علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ بائبل اور چرچ جلانے والے ملزمان کے خلاف 295 سی کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔

مزید خبریں :