Time 26 مئی ، 2025
پاکستان

کراچی: 28 مئی کو ہونیوالے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی، نئی تاریخ بھی سامنے آگئی

کراچی: 28 مئی کو ہونیوالے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی، نئی تاریخ بھی سامنے آگئی
وفاقی حکومت نے دسمبر 2024میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا__فوٹو: فائل

کراچی میں 28 مئی بروز بدھ کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

ترجمان انٹر بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو انٹرمیڈیٹ کے ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، ملتوی شدہ پرچے اب 30مئی جمعہ کو لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 28مئی کو یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس روز ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا، وفاقی حکومت نے دسمبر 2024 میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ 

مزید خبریں :