Time 29 مئی ، 2025
پاکستان

غزہ کی تباہی قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ ہے: مستقل مندوب عاصم افتخار

غزہ کی تباہی  قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ  ہے: مستقل مندوب عاصم افتخار
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہوگا: عاصم افتخار/ فائل فوٹو

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ  غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے۔

مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس دوران خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے  کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکابندی نے ناقابل تصور انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہوگا۔


مزید خبریں :