27 مئی ، 2025
جہلم میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر سے ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق 18 سالہ لڑکی اوکاڑہ کی رہائشی تھی جس کی لاش ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر سے ملی ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں اور چند روز قبل اس پرچوری کا الزام لگایا گیا تھا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔