26 مئی ، 2025
حیدرآباد میں دن دیہاڑے شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس کے مطابق حیدرآباد میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا اور شوہر کو گولی مار کر زخمی کردیا۔
موٹرسائیکل سوار شہریوں سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی سامنے آ ئی جس میں ڈاکوؤں کو میاں بیوی سے طلائی زیورات اور موبائل چھین کر فرار ہوتے دیکھا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ شہریوں سے لوٹ مار کے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔