27 مئی ، 2025
کراچی: ڈیفنس میں کار سوار 4 ملزمان موبائل فون کی دکان سے لاکھوں مالیت کے آئی فونز اور دیگر موبائل فونز لوٹ کرلے گئے۔
گزشتہ روز ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل میں کار سوار 4 ملزمان نے موبائل شاپ لوٹ لی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ 4 ملزمان کار میں آئے اور 3ملزمان دکان میں داخل ہوئے، پہلا سفید شلوار قمیض پہنا ملزم موبائل فون پر بات کرتے ہوئے دکان میں داخل ہوا اس کے بعد سبز اور نیلے شلوار قمیض پہنے 2 ملزم بھی دکان میں داخل ہوئے۔
ملزمان نے اسلحہ دکھاکر دکاندار کو یرغمال بنایا اور آئی فون سمیت 21مہنگے موبائل فون لے گئے۔
پولیس کو واقعے کی اطلاع کردی گئی ہے اور پولیس کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔