26 مئی ، 2025
جرم چھوٹا ہو یا بڑا اس کا مقدمہ بھی درج ضرور ہوگا اور پولیس بھی حرکت میں آئے گی۔
پنجاب کے ضلع خوشاب کی پولیس نے 500 روپے مالیت کی 4 کولڈ ڈرنکس بوتلوں کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق محلہ اسلام پورہ عید گاہ کے دکاندار نے ون فائیو پر پولیس کو کال کی کہ اس کی دکان سے 4 کولڈ ڈرنک کی بوتلیں چوری ہوگئی ہیں جس کے بعد پولیس نے نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا اور اے ایس آئی کو تفتیشی آفیسر بھی مقرر کیا کہ وہ چور کو تلاش کرے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خوشاب میں ہزار روپے مالیت کا جوتا چوری کرنے اور 3 ہزار روپے مالیت کے تربوز چوری کرنے کے واقعات کے مقدمات پولیس درج کر چکی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جرم چھوٹا ہو یا بڑا مقدمہ درج ضرور ہوگا اور چور بھی گرفتار ہوگا۔