پاکستان
15 مارچ ، 2013

نگراں وزیراعلیٰ سندھ : پی پی کا جسٹس حامد اور دیدار شاہ کے ناموں پر غور

نگراں وزیراعلیٰ سندھ : پی پی کا جسٹس حامد اور دیدار شاہ کے ناموں پر غور

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سندھ میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے پانچ نام تجویز کرنے کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی اس حوالے غور شروع کردیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید سردار احمد کی صدارت میں متحدہ قومی موومنٹ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے ناموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید سردار احمد نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد ،بیرسٹر حبیب الرحمان، جسٹس ریٹائرڈمحمد غوث ،جسٹس ریٹائرڈ محمود عالم رضوی اور جسٹس ریٹائرڈ منیب احمد خان کے نام تجویز کئے گئے ہیں ،سید سردار احمد نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات میں نام پیش کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا اور جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :