پاکستان
15 مارچ ، 2013

مسلم لیگ ن نگراں وزیراعظم کے حوالے سے سنجیدہ رویہ اپنائے،راجہ ریاض

لاہور…اپوزیشن لیڈر پنجاب راجہ ریاض نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اگر نگران وزیراعظم کے لئے مفاہمت کی پالیسی نہیں اپناتی تو پنجاب میں بھی ایسے ہی رویے کی امید رکھے۔لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نگران وزیراعظم کا نام مقررہ وقت پر فائنل نہیں ہوتا تو وزیراعلیٰ پنجاب کا کیسے ہو سکتا ہے؟راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی پالیسی کا جواب بھی مفاہمت سے ہی دیا جائے گا،ابھی بھی ایک روز باقی ہے مسلم لیگ ن کو چاہیے کہ وہ نگراں وزیراعظم کے نام کے اعلان کے حوالے سے سنجیدہ رویہ اپنائے۔

مزید خبریں :