پاکستان
15 مارچ ، 2013

گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری،چھور میں گرمی بڑھ گئی

گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری،چھور میں گرمی بڑھ گئی

گلگت …گلگت بلتستان میں بارش اوربرف باری سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالا کنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں غذر کے پہاڑوں پر تین دن سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے ساتھ شہر میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔استور اور دیامر کے علاقوں میں بھی برف باری کے بعد سردی بڑھ گئی ہے۔ استور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی دو ریکارڈ کیا گیا۔مالاکنڈ کے بالائی علاقوں میں سیاہ بادل چھائے رہے۔سوات ، مینگورہ اور شانگلہ میں برسات کے بعد موسم خوش گوارہے۔ہزارہ ڈویژن ، مری ، آزاد کشمیر اور خیبر ایجنسی میں بارش کے بعد سردی پھر بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سندھ کے علاقے چھور میں 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :