پاکستان
15 مارچ ، 2013

وفاقی حکومت نے 1700 افراد کی فہرست بھرتی کیلئے لیسکو سربراہ کو بھیج دی

وفاقی حکومت نے 1700 افراد کی فہرست بھرتی کیلئے لیسکو سربراہ کو بھیج دی

لاہور … وفاقی حکومت نے نگراں سیٹ اپ سے پہلے پھرتی دکھاتے ہوئے 1700 افراد کی بھرتی کیلئے فہرست لیسکو سربراہ کو بھجوادی، واپڈا یونین کا کہنا ہے کہ اگر یہ بھرتیاں ہوئیں تو پنجاب بھر کی بجلی بند کردیں گے۔ ذرائع کے مطابق نگراں سیٹ اپ آنے سے پہلے وفاقی حکومت نے بھرتی کیلئے ایک فہرست لیسکو سربراہ کو بھجوادی ہے اور امکان ہے 1700 افرادکو لیسکو میں گریڈ ایک سے 16تک بھرتی کیا جائے گا۔ دوسری جانب رہنما واپڈا یونین خورشید احمد کا کہنا ہے کہ لیسکو میں خالی اسامیوں پر سابق ملازمین کے بچوں کا حق اور اگر ان اسامیوں پر بھرتی کی گئی تو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی بند کردیں گے۔

مزید خبریں :