پاکستان
15 مارچ ، 2013

پنجاب میں نگراں سیٹ پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا،مشاورت جاری

لاہور…پنجاب میں نگران سیٹ اپ آنے میں چند گھنٹے باقی ہیں لیکن حکومتی اوراپوزیشن جماعتوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے ابھی تک کسی بھی نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔حکومت کی جانب سے دو نام اپوزیشن کو بھجوا دیئے گئے ہیں پنجاب کی حکمران جماعت ن لیگ نے نگران وزیر اعلی کے لیے سابق فیڈرل سیکرٹری خواجہ ظہیر اور جسٹس (ر) عامر رضا اے خان کے نام تجویز کیے ہیں ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو اور اپوزیشن رہنماء راجہ ریاض اس حوالے سے ق لیگ کے چوہدری برادان سے مشاورت کریں گے۔ پی پی پی کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے متوقع امیدوار نواب آف بہاولپور صلاح الدین عباسی اور جسٹس ریٹائرڈ خالد محمود ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کی پٹاری میں قانون دان ایس ایم ظفر اور خالد رانجھا کے نام ہیں ۔ پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی سے بھی مشاورت کی ہے جس نے جسٹس ریٹائرڈ الله نواز اور سابق بیورو کریٹ صفدر محمود کے نام پیش کیے۔پیپلزپارٹی کاوفد کل تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے بھی مشاورت کرے گا ۔

مزید خبریں :