کھیل
17 جنوری ، 2012

سعیداجمل کی ’تیسرا ‘نے تباہی مچادی، انگلینڈ 7 وکٹوں پر94 رنز

سعیداجمل کی ’تیسرا ‘نے تباہی مچادی، انگلینڈ 7 وکٹوں پر94 رنز

دبئی…پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز سعید اجمل کی ’تیسرا ‘نے انگلش بیٹنگ لائن کوتباہی سے دوچار کردیا، اس کے 7 کھلاڑی 94 رنز پر پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔ دبئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اسے ابتدا ہی میں مشکلات سے دوچار ہونا پڑا اور صرف 10 کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب اوپنر ایلسٹر کک محض 3رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر عدنان اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور ٹروٹ 31کے مجموعی اسکور پر 17رنز بنا کر اعزاز چیمہ کا شکار ہوئے۔ اس کے بعد انگلش ٹیم مسلسل دباؤ کا شکار رہی اور کپتان اسٹراس 19رنز بنا کر، این بیل بغیر کوئی رنز بنائے جبکہ پیٹرسن 2 اور مورگن24 اور براڈ 8 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔سعید اجمل اب تک پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :