02 مارچ ، 2012
ہوانا …کیوبا میں14واں سالانہ سگار میلہ زور و شور سے جاری ہے ۔نہا یت عمدہ معیار کی بدو لت ہوانا کے سگار دنیا بھر میں مشہورہیں اسی لحا ظ سے یہ فیسٹول بھی سگا ر کے شوقین افراد کے لیے نہایت کشش کاحامل ہے ۔ دنیا کاسب سے بڑا سگا ر فیسٹول مانے جانے والے اس میلے میں سگا رکی فر وخت سے لے کر بہتر ین سگا ر بنا نے پر ورکشا پس کا انعقا د بھی کیا جا تا ہے۔اس سال سگار میلے میں دنیا بھرکے 80ممالک سے1ہزار سے بھی زائد افراد کی شرکت متوقع ہے تاہم عام افراد کے لیے اس فیسٹو ل میں جا نا آ سان نہیں کیو نکہ اس کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزا ر ڈا لر سے بھی زائد رکھی جاتی ہے ۔