پاکستان
16 مارچ ، 2013

پشاور: ہشت نگری میں فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق، ایک زخمی

پشاور: ہشت نگری میں فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق، ایک زخمی

پشاور … پشاور کے علاقے ہشت نگری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ہشت نگری میں جی ٹی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری خاتون زخمی ہوئی۔ زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :