17 مارچ ، 2013
کینبرا....این جی ٹی.... آسٹریلیا میں ایک اسٹریٹ پر فارمر نے اپنی پر فارمنس میں مداخلت کر نے والے شخص کو مکامار کر سبق سکھا دیا کہ یہ وقت روزی روٹی کا ہے اس لئے کسی قسم کی شرارت بر داشت نہیں کر سکتا ۔ کاﺅ بوائے کا روپ دھارے یہ اسٹریٹ پر فارمر سڑک پر ایک مجسمہ بنے سیا حوں کی توجہ حاصل کر نے میں مصروف تھا کہ اچانک ایک شخص آیا اور اس کے کان ،ناک، ٹوپی اور منہ پر ہاتھ لگا کر تنگ کر نا شروع کر دیا۔یہ کاﺅ بوائے پر فارمر کا فی دیر تک اس کی مداخلت بر داشت کر تا رہا لیکن جب یہ شخص اسے تنگ کر تا ہوا اسکی پشت سے گھوم کر اس کے سامنے آیا اور اس نے وقت ضائع کیے بغیر ایک زور دار مکا اس کی منہ پر مار کر سبق سکھا دیا۔