پاکستان
17 مارچ ، 2013

پشاور میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

پشاور…پشاور میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ نواحی علاقوں میں پندرہ گھنٹوں تک بجلی غائب رہتی ہے۔ پشاور کے نواحی علاقوں متنی، بڈھبیر، پھندو، چمکنی اور چوہا گجرسمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں بجلی کی لوڈشیدنگ کا دورانیہ دس سے پندرہ گھنٹوں پر محیط ہے۔ جس سے متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی قلت ہے۔ جبکہ رشید آباد، فقیر آباد، گلبہار اوراندرون شہر چار سے چھ گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔

مزید خبریں :