17 مارچ ، 2013
اسلام آباد…گلگت بلتستان اورمالاکنڈ ڈویژن میں پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان میں غذر کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہورہی ہے۔ یہ سلسلہ چار روز سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ غذر شہر اور گرد و نواح میں بھی مختصر وقفے کے بعد بارش دوبارہ شروع ہوگئی اور موسم مزید سرد ہوگیا ہے ۔ استور اور دیامر میں موسم صاف ہے۔مالاکنڈ ڈویژن کے بالائی علاقوں مالم جبہ ، کالام اور چترال میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی برف باری ہورہی ہے۔ سوات سمیت دیگر علاقوں میں سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔مری میں رات بارش کے بعد تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور موسم سرد ہے۔خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل اور وادی تیراہ سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد سردی بڑھ گئی ہے۔