پاکستان
17 مارچ ، 2013

مصرکے صدرمحمد مرسی کل اسلام آباد آئیں گے

مصرکے صدرمحمد مرسی کل اسلام آباد آئیں گے

اسلام آباد…مصرکے صدرمحمد مرسی ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد آئیں گے۔ وہ پاکستان آنے والے مصرکے پہلے جمہوری منتخب صدر ہیں۔اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ مصری صدرکو دورے کی دعوت صدرآصف زرداری نے دی ہے۔ محمدمرسی کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔ توقع ہے کہ پاکستانی اور مصری صدور ون آن ون ملاقات کریں گے اور کئی سمجھوتوں پر دست خط کئے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق مصری صدر کا جنوبی ایشیا کے پہلے دورے کے لئے پاکستان کا انتخاب دو طرفہ تعلقات کا نیا باب شروع کرنے کی مصری خواہش کا عکاس ہے۔

مزید خبریں :