17 مارچ ، 2013
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات سے پا کستا ن کی بقا اور اس کا مستقبل وابستہ ہے ،یہ انتخابات پاکستان بنانے اور اسے بچانے کے مترادف ہیں۔ ایک جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ وفاق میں ایسا نگران وزیر اعظیم اور صوبوں میں ایسے وزرائے اعلیٰ لائے جائیں جو ان مناصب کے اہل ہوں۔انھیں نے کہا کہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے سلسلہ میں متفقہ لائحہ عمل ضروری ہے ،نگران عہدوں پر ایسے لوگ لائے جن کی وجہ سے الیکشن کے نتائج کو مشکوک قرا ر نہ دیا جاسکے ۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں انتخابات ایک ہی روز ہونے چاہیں، سندھ اور بلوچستان میں مشاورتی عمل کے ذریعے انتخابات ہونے چاہئیں۔