پاکستان
17 مارچ ، 2013

نگران وزیراعظم کا معاملہ الیکشن کمیشن میں نہیں جائے گا ، چوہدری شجاعت

نگران وزیراعظم کا معاملہ الیکشن کمیشن میں نہیں جائے گا ، چوہدری شجاعت

لاہور…مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے امید ہے کہ نگران وزیراعظم کا معاملہ الیکشن کمیشن میں نہیں جائے گا ،پارلیمانی کمیٹی میں ہی حل ہوجائیگا۔چوہدری شجاعت کاجوزف کالونی کے دورہ اورمتاثرین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھاکہ نگران وزیراعظم کیلئے ان کی پارٹی نے ڈاکٹرعشرت حسین کانام دیاہے جبکہ پنجاب کے نگران وزیراعلی کیلئے جسٹس زاہدحسین بخاری اورحفیظ اختررندھاوا کانام دیاہے۔ان ناموں پر تحریک انصاف سے بھی مشاورت کررہے ہیں۔اس موقع پرجنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق مشاہد حسین نے کہاکہ جوزف کالونی میں پنجاب حکومت کی طرف سے نااہلی ثابت ہوئی پولیس اورانتظامیہ کی غفلت کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید خبریں :