کھیل
17 مارچ ، 2013

تیسرا ون ڈے:پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

تیسرا ون ڈے:پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

جوہانسبرگ…تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک تبدیلی کی ہے، پاکستان نے عمرگل کی جگہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم میں کائل ایبٹ کی جگہ کلین ویلٹ کو آج کے میچ میں موقع دیا گیا ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے،بلوم فاؤنٹین میں جنوبی افریقا نے پاکستان 125 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ سینچورین میں پاکستان نے شکست کا بدلہ لیتے ہوئے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا، سپر اسپورٹس پارک میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے 33رنزکے عوض 4وکٹیں لے کر میزبان بیٹنگ کی کمر توڑ دی تھی، انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ میچ میں دن بھر موسم صاف رہے گا، شام کو بارش کا امکان ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان یہ چھٹی سیریز ہے، پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف آج تک دوطرفہ ون ڈے سیریز نہیں جیتی۔ جوہانسبرگ میں چند ہفتے قبل پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میچ میں اپنے سب سے کم اسکور پر 49رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس گراؤنڈ پرپاکستان نے 8ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں، ایک جیتا اور سات میں اسے شکست ہوئی۔ جنوبی افریقا نے اس گراؤنڈ میں 26ون ڈے کھیلے، 18جیتے اور 8میں اسے شکست ہوئی۔سیریز کاچوتھا میچ 21 مارچ کو ڈربن جبکہ پانچواں اور آخری میچ 24 مارچ کو بینونی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :