17 مارچ ، 2013
جوہانسبرگ …تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو میچ میں فتح کے لئے344رنز ہدف دیا ہے۔جنوبی افریقا نے ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ویلیئرز کی سنچریوں کی بدولت پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کر دیا ۔جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا کے بیٹسمین پاکستانی بولرز پر چھائے رہے اور آزادانہ اسٹروک کھیلے ۔پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی کپتان کا یہ فیصلہ زیادہ کامیاب نہ ہو سکا اور ہاشم آملہ اور کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے شاندار انداز میں بیٹنگ کی ،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 238 رنز بنائے۔ ڈی وی لئیر نے 128 رنز بنائے جس میں12چوکے اور3چھکے جبکہ ہاشم آملہ کے 122 رنز میں9چوکے اور ایک بلند وبالا چھکا شامل تھا ۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔