02 مارچ ، 2012
لندن … برطانیہ میں ایک بچے کو توہم پرستی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، پولیس نے خبردارکیاہے کہ وچ فائنڈرز سے بچوں کو خطرہ ہے۔ پولیس کی جانب سے یہ انتباہ گزشتہ روزلندن میں افریقی نژاد برطانوی بچے کرسٹی بامو کے قتل کے بعد جاری کیا گیا۔ 15 برس کے کرسٹی کو ایک افریقی نژاد جوڑے نے خنجر اور ہتھوڑے مار کر تشدد کا نشانہ بنایا اور شدید اذیت دے کر پانی میں ڈبو دیا۔ کرسٹی کے 4 دیگربہن بھائی بھی اس جوڑے کے ساتھ رہتے ہیں جسے گزشتہ روز قتل کا مجرم قرار دے دیا گیا۔ اس جوڑے کا کہنا ہے کہ بچے کے قبضے میں شیطانی قوتیں تھیں اس لیے اسے مارا گیا۔ مغربی افریقا کے ملکوں میں قدیم زمانے سے یہ دقیانوسی روایت موجود ہے جس میں وچ فائنڈر جس بچے کوشیطان قراردیتے ہیں اسے تشددکے بعد ہلاک کردیا جاتاہے۔