پاکستان
17 مارچ ، 2013

تعلیمی آگاہی مہم : پشتونخوا اسٹوڈنٹسکے تحت ریلی،تعلیمی بہتری کا مطالبہ

کوئٹہ …تعلیمی آگاہی مہم کے سلسلے میں پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کوئٹہ میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی، شرکا کا مطالبہ تھا کہ ہر بچہ اسکول میں، ہر استاد کلاس میں اور ہر گاوں میں اسکول قائم ہو تعلیمی آگہی مہم کے سلسلے میں پشتونخواہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام بلدیہ لان سے ریلی نکالی گئی جس میں بچوں بچیوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی،ریلی کے شرکاء انس کمب روڈ،شاہراہ اقبال جناح روڈ سے ہوتے ہوئے باچاخان چوک پر پہنچے، جہاں جلسہ منعقد کیا گیا ،جلسہ سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان خان کاکڑ، مرکزی سیکرٹری احمد جان، بچوں اوربچیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ معاشرے میں ہر بچہ اسکول میں، ہر استاد کلاس میں اور ہر گاوں میں اسکول قائم ہو۔ بند اسکولوں کوفوری طور پر کھول دیا جائیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی آگہی کے حوالے سے جیو نیوز کا پروگرام چل پڑھا قابل تحسین ہے، ہمارا بھی یہی مشن ہے۔

مزید خبریں :