پاکستان
17 مارچ ، 2013

سنی تحریک انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ثروت اعجاز قادری

سنی تحریک انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ثروت اعجاز قادری

کراچی …سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سنی تحریک کے امیدوار بلوچستان سمیت ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ مرکز اہلسنت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت حساس علاقوں میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ انھوں نے کہا سنی تحریک انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے ڈاکٹرعشرت حسین اورجسٹس ناصر اسلم زاہد موزوں امیدوار ہیں۔

مزید خبریں :