پاکستان
17 مارچ ، 2013

چیرمین سی ڈی اے کا تبادلہچیف جسٹس کا ازخود نوٹس،کل سماعت ہوگی

چیرمین سی ڈی اے کا تبادلہچیف جسٹس کا ازخود نوٹس،کل سماعت ہوگی

اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان نے چیرمین سی ڈی اے طاہر شہباز کے تبادلے کا ازخود نوٹس لے لیا،جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے چیرمین سی ڈی اے طاہر شہباز کے تبادلے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق چیرمین سی ڈی اے طاہر شہباز کا تبادلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ کسی افسرکا مدت پورے ہونے سے پہلے بغیر وجہ بتائے تبادلہ نہیں کیا جاسکتا، اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری داخلہ ،سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ،طاہر شہباز اور موجودہ چیرمین سی ڈی اے طارق پیرزادہ کو بھی نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں بینچ کل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔اعلامیہ کے مطابق چیرمین سی ڈی اے طاہر شہبازکے تبادلے اور طارق پیرزادہ کی تقرری کے نوٹیفکیشن بھی طلب کئے گئے ہیں ۔

مزید خبریں :