18 مارچ ، 2013
پشاور…پشاور میں جوڈیشل کمپلیکس میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں2افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں وکلاء بھی شامل ہیں۔دھماکے کے بعد شدید نوعیت کی فائرنگ بھی کی گئی جس کا سلسلہ اب بھی جا ری ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردعدالتی احاطے میں چھپے ہوئے ہیں جن سے فائرنگ کا تبادلی جا ری ہے۔واقعے کے بعد پاک آرمی کے جوان بھی پہنچ گئے ہیں۔جیو ٹی وی نیو ز کے نمائندے کے مطابق دھماکے سے دفاتر کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے سے اندازہ ہوتا ہے کہ دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا گیا تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تفتیش کی جا رہی ہے ۔سیکیورٹی اہلکاروں نے جوڈیشل کمپلیکس کو اپنے حصار میں لے لیا ہے اور عام افراد کو وہاں جانے سے روک رہے ہیں۔