18 مارچ ، 2013
پشاور…وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پشاور جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں2افراد شہید ہو ئے جبکہ23 زخمی ہیں۔ایک حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جبکہ کچھ دہشت گردوں نے چند افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور انہیں کی جانب سے فائرنگ بھی کی جا رہی ہے۔عدالتی احاطے میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جا ری ہے۔