18 مارچ ، 2013
راولپنڈی…راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج شاہد حفیظ نے کی۔نیب نے استدعا کی کہ توقیر صادق کو عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر 31 اے کے تحت سزا دی جائے۔ اس پر عدالت نے توقیر صادق کو اشتہاری قرار دے کرجائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔توقیر صادق کے رائے ونڈ میں چار فارم ہاوسز اور جوڈیشل کالونی میں ایک کنال کا پلاٹ ہے۔کیس کی مزید سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔