18 مارچ ، 2013
میر پورخاص…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سے استحصالی اورجاگیردارانہ سیاست کاخاتمہ چاہتاہوں،پاکستان کے مظلوم عوام ایم کیوایم اورالطاف بھائی سے پیارکرتے ہیں،الطاف بھائی کاپیارکارکنوں کوکسی دوسری جماعت میں نہیں جا نے دیتا،اپنے کارکنوں کوان کی صلاحیت کے مطابق عہدے دیتاہوں، بانی تحریک نے ان خیالات کا اظہار پیر کی شام میرپورخاص ہونے والے ایم کیو ایم کے 29ویں یوم تاسیس کے حوالے سے یہاں منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے لند ن سے خطاب کے دوران کیا ۔انھوں نے کہا کہ یم کیوایم کے کارکنوں نے جانوں کانذرانہ پیش کیا، ثابت قدمی سے صعوبتیں برداشت کیں،جیلیں کاٹیں،لیکن ملک و قوم پر آنچ نہ آنے دیا،انھوں نے کہا کہ عوام اپنے اتحادسے فرقہ ورانہ فسادکی سازش ناکام بنائیں،سبط جعفرکاقتل فرقہ وارانہ فسادکرانیکی سازش ہے،اس موقع پر انھوں نے اعلان کیا کہ ہماری حکومت آنے کے بعدقرضہ معاف کرانیوالوں کااحتساب ہوگا،ایم کیوایم کی حکومت علاج اورمیٹرک تک مفت تعلیم فراہم کریگی،ماوٴں بہنوں اوربیٹیوں کیساتھ ظلم کرنیوالوں کوکڑی سزادی جائیگی،پاکستانی کے وسائل پرکچھ خاندان قابض ہیں،حکومت میں آکرعوامی خواہشات کے مطابق امن وامان قائم کرینگے،الطاف حسین نے کہا کہ ظلم کی انتہاہے کہ پسندکی شادی کرنیوالی بچیوں کوگولیوں سے بھون دیاجاتاہے،ایم کیوایم حکومت میں آئی تولااینڈآرڈرکابہترین نظام ترتیب دیگی،ہرشخص ٹیکس دیگا،انھوں نے کہا کہ صحافیوں کے قتل میں ملوث افرادکاتعلق کسی سے بھی ہورعایت نہیں ہونی چاہیے،دہشتگردعوام ہی نہیں صحافی بھائیوں کوبھی شہیدکررہے ہیں،الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم قائداعظم کاپاکستان چاہتی ہے،پاکستان کے وسائل پرکچھ خاندان قابض ہیں،ہرمسلک کے عوام محلہ کمیٹیاں بنائیں،شیعہ افرادکی کمیٹی سنیوں کی اورسنی افرادکی کمیٹی شیعہ برادری کی حفاظت کرے،سب سے درخواست کرتاہوں کہ ا پنے محلے میں امن کمیٹیاں بنائیں۔