18 مارچ ، 2013
ڈیرہ اسماعیل خان…ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریٹائرڈ ایس پی ملک ریاض حسین جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے علاقے فخر آباد میں نامعلوم افراد نے ملک ریاض حسین کو ان کے گھر کے قریب نشانہ بنایا۔ملک ریاض حسین ایس پی کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے ساتھ محکمہ اینٹی کرپشن میں بھی فرائض انجام دے چکے تھے۔