18 مارچ ، 2013
کراچی …پشاور جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ قائم مقام آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ نے کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی اور چیکنگ کے عمل کو انتہائی موثر بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی سندھ نے ہدایت جاری کی ہیں کہ رینجرز ، قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مربوط روابطوں کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے تمام مساجد، امام بارگاہوں، مزارات کے علاوہ اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں ، پبلک مقامات مقامات، تجارتی و صنعتی مراکز، اہم سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں ، حساس تنصیبات، ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمینلز پر سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے جانے کی بھی ہدایت کی ہے۔