18 مارچ ، 2013
فیصل آباد…فیصل آباد میں فیڈل بیورو آف ریونیو اور صنعتی تنظیموں کے درمیان مذاکرت کامیاب ہوگئے، سائزنگ انڈسٹری نے سلیز ٹیکس ایس آر او کے خلاف بارہ روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔فیصل آباد میں سائزنگ انڈسٹری نے سلیز ٹیکس کے ایس آر او ایک سو چوون کے خلاف بارہ روز سے ہڑتال کر رکھی تھی جس کی وجہ سے فیصل آباد میں پاور لومز سیکٹر اور یارن مارکیٹ بھی بند ہو گی تھی آج ایف بی آر کے حکام اسلام آباد سے فیصل آباد پہنچے جہاں انھوں نے سائزنگ انڈسٹری کے مالکان سے مذاکرات کیے جس میں طے کیا گیا کہ سائزنگ کارخانوں میں آنے والے خام مال پر سائزنگ انڈسٹری کے مالکان سے کوئی سلیز ٹیکس نہیں لیا جا ے ۔گا یہ ادارے صرف مہیا کی گئی سروسز پر ہی دو فیصد کے حساب سے ٹیکس جمع کروائیں گے جبکہ خام مال پر دو فیصد ٹیکس اس مال کے اصل مالک کو ادا کرنا ہو گا سائزنگ اندسٹری کے مالکان نے اس فیصلے کو مانتے ہوئے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔