18 مارچ ، 2013
کراچی …گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان تعلیم کے شعبے میں ایک طویل عرصے سے مل کر کام کر رہے ہیں اور یو ایس ایڈ نے سندھ کے ہنر مند اور ضرورت مند طالبعلموں کو اسکالر شپ دی ہیں جن کے ذریعے یہ نوجوان پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ یو ایس ایڈ کی جانب سے سندھ کے اسکالر شپ لینے والے ضرورت مند طالبعلموں کی گورنر ہاوٴس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے ہر ایک کو تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس موقعے پر امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈاٹ مین کا کہنا تھا کہ 2004 سے اب تک 18 سو ضرورت مند طالبعلموں کو اسکالر شپس دی ہیں جن میں سے 1250گریجویٹ کرچکے ہیں اور ان میں سے 571 کا تعلق سندھ سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ دو ہزار مزید اسکالر شپ اگلے چند سالوں میں دینے کا ارادہ ہے۔۔ان کاکہنا تھا کہ پانی، توانائی اور فوڈ سیکیورٹی کے تین ایڈوانس اسٹڈی سینٹر قائم کئے جارہے ہیں۔