پاکستان
18 مارچ ، 2013

گجرات:کنویں سے دوکمسن بچوں اور ماں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

گجرات…گجرات کے نواحی گاوں ڈنگہ کے گندے پانی کے کنویں سے ماں اور اسکے دوبچوں (ایک بیٹااور ایک بیٹی) کی بوری بند لاشیں ملی ہیں، تاہم انکی تاحال شناخت نہ ہوسکی تھانہ ڈنگہ پولیس کے مطابق محلہ شاہ سوار کے گندے پانی کے کنویں سے تین بوری بند لاشیں برآمد کی گئی جن میں ایک عورت کی لاش کا چہرہ بری طرح سے مسخ جبکہ سات سالہ بیٹی کے گلے میں پھندا اور سات ماہ کے بچے کی لاش پر کسی قسم کا تشدد نہیں پایا گیا ہے تینوں لاشوں کو قبضہ میں لیکر کھاریاں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد علم ہوگا کہ تینوں کو کس طرح قتل کیا گیا ۔کنویں میں لاشوں کی موجودگی کا علاقہ میں تعفن پھیلنے کے بعد علم ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں کو ایک ہفتہ قبل قتل کرکے پھنکا گیا ۔

مزید خبریں :