18 مارچ ، 2013
لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ پر جمہوری جماعتوں میں اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ نگران وزیراعظم کے معاملے پر بھی جلد اتفاق رائے ہو جائے گا۔ لاہور سے جاری بیان میں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی حتمی مراحل میں پہنچ چکی ہے۔ ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ کل مذاکرات میں طے ہو جائے گا۔ منظور وٹو نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو متحد ہو کر انتہا پسندی کے خلاف لائحہ عمل اپنانا ہو گا۔