پاکستان
18 مارچ ، 2013

انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم:متحدہ دینی محاذ کا اجلاس 25مارچ کو ہوگا

اسلام آباد…متحدہ دینی محاذ کے ترجمان حافظ ابتسام الٰہی ظہیرکے مطابق متحدہ دینی محاذ کے مرکزی اور صوبائی بورڈ کے قیام اور ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے 25تاریخ کومتحدہ دینی محاذکا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ سیاسی ناقدین کو متحدہ دینی محاذ کے بارے میں غلط اندازے نہیں لگانا چاہئیں۔انہوں نے کہا آنے والے دنوں میں اتحاد ایک مئو ثر اور منظم قوت کے طور پر منظرعام پر آئے گا اور انتخابات میں دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے تعاون سے نمایاں کردار ادا کرے گا ،پاکستان ایک نظریاتی اسلامی ریاست ہے اور اس کے نظریاتی تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے اتحاد نمایاں اور فعال کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں :