پاکستان
18 مارچ ، 2013

پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیں،شفقت محمود

اسلام آباد…تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے کہ پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں۔ جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو 12 مارچ 2012ء کو ہونے والے پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی ہیں جب کہ تحریک انصاف کے حالیہ انتخابات کا عمل 21 مارچ کو مکمل ہو گا،اس کی تفصیلات بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی جائیں گی۔سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف نے امید ظاہر کی کہ الیکشن کمیشن انہیں بلے کا انتخابی نشان الاٹ کر دے گا۔

مزید خبریں :