19 مارچ ، 2013
کراچی....سندھ اسمبلی منگل کی رات تحلیل کیے جانے کا امکان ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اہم وزرا کا اجلاس کل صبح وزیراعلیٰ ہاو¿س میں طلب کرلیاہے۔نگران وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی فیورٹ امیدوارقرار دیے جارہے ہیں۔نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں اہم پیش رفت ہوگئی ہے۔جبکہ سندھ کی نگراں کابینہ کے معاملے پر بھی ناموں پر غورکیا گیا۔ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر نگران وزیراعلی کے نام کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے۔