19 مارچ ، 2013
اسلام آباد....حکومت اور اپوزیشن کے پاس نگران وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آج آخری دن ہے۔ رات 12بجے کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا جائے گا۔ نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے کا آج آخری دن ہے۔جس پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ اگر آج رات 12 بجے تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔ کمیٹی 3دن میں حکومتی اور اپوزیشن کے ناموں کا جائزہ لے گی اور 3دن میں کسی ایک کی منظوری دے گی۔کمیٹی کے لیے حکومتی اتحاد کی طرف سے پہلے ہی 4نام سامنے آچکے ہیں۔ جن میں خورشید شاہ، چوہدری شجاعت کے شامل ہیں۔مگر کمیٹی میں اپوزیشن کی جانب سے کون شامل ہو گا ؟یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے مشاورت مکمل کرلی ہے اور کمیٹی میں خواجہ آصف، زاہد حامد ،اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، ایاز صادق اور راجاظفرالحق کے نام بھی زیر غور ہیں تاہم پارلیمانی کمیٹی کے لیے ناموں کی حتمی منظوری نوازشریف دیں گے جو منگل اور بدھ کی درمیانی شب دبئی سے لاہور پہنچیں گے۔اگر پارلیمانی کمیٹی بھی 22 مارچ تک بھی کوئی فیصلہ نہ کر سکی تو معاملہ الیکشن اکمیشن کے پاس جائے گا جو 2دن میں نگران وزیر اعظم کا تقرر کرے گا۔