پاکستان
19 مارچ ، 2013

کراچی: ماڑی پور روڈ پر مکان میں زہریلی گیس بھرنے سے 9 افراد بیہوش

کراچی: ماڑی پور روڈ پر مکان میں زہریلی گیس بھرنے سے 9 افراد بیہوش

کراچی....ماڑی پور روڈ پر مکان میں زہریلی گیس پھیل جانے سے 9 افراد بیہوش ہوگئے،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق ماڑی پور روڈ سے متصل مچھر کالونی کے علاقے میں گھر میں قائم گیرج میں زہریلی گیس پھیل جانے سے 9 افراد کی حالت غیر ہوگئی،جنہیں بیہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا،اسپتال ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے ،لیکن انہیں انڈرآبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :