19 مارچ ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات کیس کی آج ہوگی۔ الیکشن کمیشن اپنا مجوزہ قانونی مسودہ پیش کرے گاانتخابی اصلاحات کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کررہاہے۔ دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصارعباسی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن سبکدوش قومی اسمبلی کی جانب سے نظراندازکیے جانے والا اپنامسودہ قانون عدالت میں پیش کرے گاجس میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے 14 دن کی مدت سمیت آزاد، منصفانہ اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنے والے کسی بھی سرکاری عہدیدار کو ہٹانے یا معطل کرنے سمیت دیگراختیارات شامل ہیں۔ بااختیار الیکشن کمیشن سے خوفزدہ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کے مجوزہ قانون کو نظرانداز کردیا تھا اور کئی ہفتے گزر جانے کے بعد بھی اس کی منظوری نہیں دی گئی۔ لیکن اب، کمیشن اپنا معاملہ اس امید کے ساتھ سپریم کورٹ میں پیش کر رہا ہے