پاکستان
19 مارچ ، 2013

ملک بھر میں موسم خشک،گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود

ملک بھر میں موسم خشک،گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود

اسلام آباد…ملک بھر میں موسم خشک ہے۔ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں موسم جزوی طورپر ابر آلود ہے،سندھ اور پنجاب میں گرمی نے اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں موسم جزوی طورپر ابر آلود ہے۔استور میں ایک ہفتے بعد موسم صاف ہوگیا ہے۔بالائی علاقوں منی مرگ ،کمری اور دیگر علاقوں میں اب بھی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ راستے کھولنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں،جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ اور پنجاب کے شہروں میں موسم گرم ہے۔ دن میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ گرمیاں شروع ہوتے ہی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔

مزید خبریں :